میچ کا وہ لمحہ جب فیصلہ کر لیا کہ فتح حاصل کر کے دم لوں گا
افغانستان کیخلاف ممبئی میں یادگار فتح حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کے گلین میکس ویل کا دلچسپ انکشاف
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 نومبر 2023ء ) افغانستان کیخلاف ممبئی میں یادگار فتح حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کے گلین میکس ویل کا دلچسپ انکشاف، میچ کے اختتام کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران جب انہیں ڈی آر ایس پر ناٹ آوٹ قرار دیا گیا، تب ہی انہوں نے فیصلہ کیا کہ میچ کو فنش کر کے دم لوں گا۔ گلین میکس افغانستان کے خلاف ناصرف ڈی آر ایس کے ذریعے آوٹ ہونے سے بال بال بچے، بلکہ افغان فیلڈرز نے ان کے 2 میچز بھی ڈراپ کیے۔
یوں انہیں دیے جانے والے مواقع افغانستان کیلئے بہت بھاری ثابت ہوئے۔ واضح رہے کہ بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں منگل کی شب کو ناقابل یقین مناظر دیکھنے میں آئے۔ انجری کے باعث چلنے سے بھی قاصر آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ کے سب سے سنسنی خیز مقابلے کی شکل اختیار کر جانے والے
گلین میکس ویل نے ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھڑے کھڑے چھکے پر چھکوں کی برسات کرتے ہوئے ناصرف تاریخی ڈبل سینچری اسکور کی، بلکہ اپنی ٹیم کو فتح دلوا کر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ گلین میکس ویل نے کپتان کمنز کے ساتھ مل کر 8 ویں وکٹ کیلئے 202 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو فتح